ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : مجلس اصلاح وتنظیم کے سیاسی پینل سمیت دستوری و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل

بھٹکل : مجلس اصلاح وتنظیم کے سیاسی پینل سمیت دستوری و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل

Wed, 07 Dec 2022 21:10:33    S.O. News Service

بھٹکل:7؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی 6دسمبر 2022بروز منگل کو تنظیم دفتر میں صدر تنظیم عنایت اللہ شاہ بندری کی صدارت میں  مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں  سیاسی پینل کے لئے مقامی 9منتخب اراکین کااعلان اور دستوری و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کئے جانےکی اطلاع تنظیم کے جنرل سکریٹری ایم جے عبدالرقیب ندوی نے دی ہے۔

دی گئی اطلاع کے مطابق سیاسی پینل کے کنونیر سید عمران لنکا ، میڈیا واچ کمیٹی کے کنونیر آفتاب حسین کولا، قانونی اقدام کمیٹی کے کنونیر کھروری محی الدین الطاف ، مالی امداد کمیٹی کے کنونیر ایس ایم سید احمد پرویز، تصفیہ کمیٹی کےکنونیر پلور محمد صادق، تعلیمی و ثقافتی کمیٹی کے کنونیر مولوی عبدالرحمن سیاف محتشم ، جائیداد نگراں کمیٹی کے کنونیر شاہ بندری عتیق الرحمن ، ممبرساز کمیٹی کے کنونیر رکن الدین محمد یونس، ایکشن کمیٹی کے کنونیر گوائی  محمد ارشاد اور قبرستان کمیٹی کے کنونیر کے ایم اشفاق نامزد کئےگئے ہیں۔


Share: